رسائی کے لنکس

فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی برتری


انتخابات کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 577نشست والی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کی جماعتوں کو 40فی صد سے زائد نشستیں حاصل ہو ں گی

رائےعامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے پہلےمرحلے میں صدر فرانسواں ہولاں کی سوشلسٹ پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں ایوانِ زیریں میں بڑی تعداد میں نشستیں جیت رہی ہیں۔

انتخابات کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 577نشست والی قومی اسمبلی میں بائیں بازو کی جماعتوں کو 40فی صد سے زائد نشستیں حاصل ہو ں گی۔

سابق صدر نکولا سارکوزی کی قدامت پسند یو ایم پی پارٹی نے تقریباً 35فی صد نشستیں جیتی ہیں، جب کہ دائیں بازو کے نیشنل فرنٹ کو صرف 13فی صد سیٹیں ملی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اِس فتحیابی سے مسٹر ہولاں اس پوزیشن میں ہوں گے کہ بے روزگاری کو ختم کرنے اور یوروزون کی دوسری بڑی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کر سکیں۔

اتوار کو ہونے والی پولنگ میں 48فی صد ووٹ ڈالے گئے، جو 2007ء کے پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں کچھ کم ہے، جوکہ 49فی صد سے کچھ کم شرح تھی۔

ووٹنگ کا دوسرا اور حتمی دور 17جون کو ہونے والا ہے۔

سوشلسٹ اور اُن کے اتحادیوں کو پہلے ہی فرانسیسی سینیٹ میں کنٹرول حاصل ہے، جو کہ پارلیمان کا ایوانِ بالا ہے۔

XS
SM
MD
LG