رسائی کے لنکس

فرانس میں تمباکونوشی سے پاک ساحلی تفریحی گاہ کاقیام


فرانس میں تمباکونوشی سے پاک ساحلی تفریحی گاہ کاقیام
فرانس میں تمباکونوشی سے پاک ساحلی تفریحی گاہ کاقیام

فرانس کے بحرروم کے ساحل پر واقعہ ایک چھوٹے تفریحی قصبے کو تمباکونوشی سے پاک علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ قصبہ فرانس کا پہلا تمباکو نوشی سے پاک ساحلی تفریحی گاہ بن گیا ہے۔

یہ منصوبہ اس سال کے شروع میں قصبے کے ڈپٹی میئر کی نگرانی میں تکمیل کو پہنچا۔

ڈپٹی میئر کا کہناہے کہ انہوں نے نیویارک سٹی کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرایا جہاں اس سال کے شروع میں زیادہ تر پارکوں، ساحلی تفریحی گاہوں اور عوامی اجتماع کی عمارتوں میں تمباکونوشی پر مکمل پابندی لگادی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ کامیاب رہاہے اور سگریٹ پینے والے تعاون کررہے ہیں۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ Plage Lumiere کو تمباکو نوشی سے پاک علاقہ قراردینے کے بعد وہاں کم عمر بچے ماحول کا زیادہ لطف اٹھاسکتے ہیں کیونکہ اب انہیں اور ان کے والدین کو سگریٹ کے دھوئیں اور ساحلی ریت پر سگریٹ کے چھوٹے ٹکڑوں کا اندیشہ نہیں رہا۔

سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا افراد کے لیے ساحلی تفریح گاہ سے باہر ایک جگہ مختص کردی گئی ہے۔

ڈپٹی میئر کا کہناہے کہ تمباکو نوشی کی ممانعت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں پولیس گشت کرتی ہے جسے خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ڈالر جرمانہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG