رسائی کے لنکس

فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف ہڑتال


فرانس میں ملازمت پیشہ افراد کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کے صدر نکولاسارکوزی کے متنازع منصوبے کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کی جارہی ہے۔

ان ہڑتالوں سے فرانس میں ریل اور ہوائی جہازوں کی آمدورفت میں وسیع پیمانے پر تعطل اور خلل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں بھی تقریباً دس لاکھ لوگوں نے صدر سارکوزی کی طرف سے پینشن کے نظام میں اصلاحات کے خلاف مظاہر ہ کیا تھا۔

ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا بِل فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں سے منظور ہوچکا ہے کہ جب کہ ایوان بالا سے منظوری کے لیے اسے اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔

فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر یورپی ممالک میں سب سے کم ہے۔

XS
SM
MD
LG