رسائی کے لنکس

فرینچ اوپن: اسٹیڈیم میں صرف ایک ہزار شائقین کو آنے کی اجازت

فرینچ اوپن کے منتظمین کو امید تھی کہ انہیں حکومت سے پانچ ہزار شائقین کے داخلے کی اجازت ملے گی
فرینچ اوپن کے منتظمین کو امید تھی کہ انہیں حکومت سے پانچ ہزار شائقین کے داخلے کی اجازت ملے گی

فرانس کی حکومت نے اتوار کو شروع ہونے والے فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ دیکھنے کے لیے روزانہ صرف ایک ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی ہے۔

فرینچ اوپن کے منتظمین کو امید تھی کہ انہیں پانچ ہزار شائقین کے داخلے کی اجازت مل جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے چار ماہ کی تاخیر سے منعقد ہو رہا ہے۔

اس سے قبل 20 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں ساڑھے 11 ہزار شائقین کے داخلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب حکومت کے اصرار پر یہ تعداد کم کر کے صرف ایک ہزار تک محدود کر دی گئی ہے۔

فرانس کے وزیرِ اعظم یان کاسٹیکس کا اصرار تھا کہ ٹورنامنٹ پر وہی قواعد اور ضوابط لاگو ہوں گے جو کرونا وائرس کے ریڈ زونز میں نافذ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم رونالڈ گیروز پر بھی وہی قواعد لاگو کریں گے۔ جو باقی جگہوں پر ہیں۔ حاضری پانچ ہزار سے کم کر کے صرف ایک ہزار ہو گی۔‘

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اس تعداد میں منتظمین، میڈیا، کھلاڑی اور اسٹاف کے ارکان شامل نہیں ہیں۔

گزشتہ برس ٹورنامنٹ میں شائقین کی حاضری پانچ لاکھ 20 ہزار کے قریب تھی۔

کرونا وائرس کے باعث کیے گئے اس فیصلے سے منتظمین کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

یو ایس اوپن ٹینس: کئی کھلاڑی کامیاب، کئی ناکام

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کینیڈا کے کھلاڑی اوگر ایلاسیمی کا مقابلہ آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینیک تھیم سے ہوا۔
1/12 یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کینیڈا کے کھلاڑی اوگر ایلاسیمی کا مقابلہ آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینیک تھیم سے ہوا۔
امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز  اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کا مقابلہ یونان کی ماریہ سکاری سے تھا۔
2/12 امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز  اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کا مقابلہ یونان کی ماریہ سکاری سے تھا۔
یونان کی ماریہ سکاری،  7 ستمبر کے ایک میچ کے دوران امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹ سکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں
3/12 یونان کی ماریہ سکاری،  7 ستمبر کے ایک میچ کے دوران امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹ سکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں
ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ نے اسپینن کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کے خلاف میچ میں غصے میں آ کر بال پیچھے پھینک دی جو ایک خاتون ریفری کی گردن میں لگی۔ جس پر جوکووچ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔<br />
&nbsp;
4/12 ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ نے اسپینن کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کے خلاف میچ میں غصے میں آ کر بال پیچھے پھینک دی جو ایک خاتون ریفری کی گردن میں لگی۔ جس پر جوکووچ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔
 
اسپین کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کو میچ کے دوران اس وقت کامیاب قرار دے دیا گیا، جب ان کے مدمقابل نواک جوکووچ اس بنا پر ٹورنامنٹ سے خارج&nbsp; ہو گئے کہ انہوں نے ریفری کو دانستہ بال ماری ہے۔
5/12 اسپین کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کو میچ کے دوران اس وقت کامیاب قرار دے دیا گیا، جب ان کے مدمقابل نواک جوکووچ اس بنا پر ٹورنامنٹ سے خارج  ہو گئے کہ انہوں نے ریفری کو دانستہ بال ماری ہے۔
ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ایلیس مرٹینز کا مقابلہ امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن سے ہوا۔&nbsp;
6/12 ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ایلیس مرٹینز کا مقابلہ امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن سے ہوا۔ 
بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا کا مقابلہ چیک ری پبلک کی کیرولینا موکوا سے ہوا۔
7/12 بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا کا مقابلہ چیک ری پبلک کی کیرولینا موکوا سے ہوا۔
کیرولینا موکوا نے وکٹوریہ ازرینکا کے خلاف کئی شاندار شارٹس کھیلے۔
8/12 کیرولینا موکوا نے وکٹوریہ ازرینکا کے خلاف کئی شاندار شارٹس کھیلے۔
امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو اور روسی کھلاڑی ڈینل مدویدف مدمقابل آئے۔
9/12 امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو اور روسی کھلاڑی ڈینل مدویدف مدمقابل آئے۔
ڈینل مدویدف نے فرانسس ٹیافو کے خلاف زور دار شارٹس لگائے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
10/12 ڈینل مدویدف نے فرانسس ٹیافو کے خلاف زور دار شارٹس لگائے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
روس کے کھلاڑی آندرے روبلیف نے اٹلی کے میٹیو بریٹنی سے مقابلے کے دوران انہیں ٹف ٹائم دیا۔
11/12 روس کے کھلاڑی آندرے روبلیف نے اٹلی کے میٹیو بریٹنی سے مقابلے کے دوران انہیں ٹف ٹائم دیا۔
کینیڈا کے ڈینس شیپولوف نے بیلجیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
12/12 کینیڈا کے ڈینس شیپولوف نے بیلجیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
Previous slide
Next slide

گزشتہ برس فرینچ ٹینس فیڈریشن کی کا آمدنی کا 80 فی صد حصہ یعنی 25 کروڑ 54 لاکھ یوروز رولانڈ گیروز سے ہی حاصل ہوا تھا۔

دو ہفتے قبل نیویارک میں منعقد ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس کے منتظمین نے شائقین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

رواں برس ومبلڈن اوپن ٹینس دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ ملتوی کی گئی ہے۔

اس سال نووک جوکووچ دوسری بار فرینچ اوپن جیتنے کے لے کھیل رہے ہیں۔ اگر وہ یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ ان کا 18 واں گرینڈ سلیم ہو گا۔

جب کہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال 13ویں بار فرینچ اوپن جیتنے کے لیے کورٹ میں اتریں گے۔ وہ اپنا پہلا میچ سویڈن کے مائیکل یامیر کے خلاف کھیلیں گے۔

راجر فیڈرر نے رواں برس فرینچ اوپن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خواتین کی دفاعی چیمپئن ایشلی بارٹی اور یو ایس اوپن کی چیمپئن ناؤمی اوساکا نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG