رسائی کے لنکس

پیرس: فرانسیسی فوجی پر حملہ


فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے ایک فرانسیسی فوجی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

فرانسیسی پولیس کے ترجمان کرسٹوف کریپن نے حملہ آور کا حلیہ کچھ ان الفاظ میں بیان کیا، ’ہمیں حملہ آور کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ لمبا ہے، اس نے سفید رنگ کی قمیض اور جوگرز پہنے ہوئے تھے۔ ابھی اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کہیں اس بارے میں کوئی ویڈیو ریکارڈنگ ہوئی ہو اور ہم حملہ آور کو ڈھونڈ سکیں۔‘

فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے آیا اس حملے کا حال ہی میں برطانوی فوجی پر حملے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے اس وقت افریقی یونین کی پچاسویں سالگرہ کے موقعے پر منعقد ہونے والے سمٹ میں شرکت کے لیے ایتھوپیا میں ہیں۔

فرانسیسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فوجی پیرس میں ’لا ڈیفینس شاپنگ‘ کے علاقے میں دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گشت پر تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ عہدیداروں کے مطابق جس فوجی پر حملہ کیا گیا تھا اس کی طبعیت جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG