رسائی کے لنکس

جی ٹونٹی، فرانس میں صدراوباما کی عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں


جی ٹونٹی، فرانس میں صدراوباما کی عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں
جی ٹونٹی، فرانس میں صدراوباما کی عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں

سربراہ کانفرنس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور عالمی اقتصادی افزائش کی رفتار اور بے روزگاری کی اونچی شرح رکھنے والے ممالک میں لوگوں کو اپنے روزگار پر واپس لانے جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

عالمی معیشتوں کے راہنما فرانس کے شہر کین میں عالمی اقتصادی مسائل کے حل کی کوششوں کے لیے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں نمایاں ترین معاملات میں یورپی قرضوں کا بحران اور یونان کے بیل آؤٹ پروگرام پر اٹھنے والے سوالات سرفہرست ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کے روزکین پہنچنے کے بعدجی ٹونٹی سربراہ کانفرنس کےآغاز سے پہلے جرمنی کے چانسلر آنگلا مرکل اور فرانس کے صدر نکولس سرکوزی سے الگ الگ ملاقاتیں ہیں۔ ان دونوں ممالک کا شمار یورپ کی مضبوط ترین معیشتوں میں کیا جاتا ہے۔

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ یورپی یونین نے اپنے قرضوں کے بحران کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ معیشتیں اور ترقی پذیر ممالک اس بحران کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی تفصیلات پرکام کرسکتے ہیں۔

امریکی عہدے داروں کا کہناہے کہ سربراہ کانفرنس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور عالمی اقتصادی افزائش کی رفتار اور بے روزگاری کی اونچی شرح رکھنے والے ممالک میں لوگوں کو اپنے روزگار پر واپس لانے جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

جی ٹونٹی سربراہ اجلاس سے پہلے بدھ کے روزیورپی راہنماؤں کے ایک ہنگامی اجلاس میں صدر سرکوزی اور چانسلر مرکل نے کہاتھا کہ یونان کو یورپی یونین یا آئی ایم ایف سے قرضوں کے امدادی پروگرام میں اس وقت تک ایک اضافی سینٹ بھی نہیں ملے گیا تاوقتتکہ وہ پچھلے ہفتے طے پانے والے اقتصادی بیل آؤٹ پروگرام کے تمام ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

XS
SM
MD
LG