رسائی کے لنکس

پنٹاگون کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات


امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک اہم امریکی لڑاکا کمان کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد درپیش معاشی مشکلات کی وجہ سے پیسے کی بچت کرنا اور محکمے کی ملکی دفاعی صلاحیت کو مد ِنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات لینا ہے۔

گیٹس نے پیر کے روز ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ اگلے سال کے اندر اندر وہ جوائنٹ فورسز کمانڈ کو، جو محکمے کی 10اہم لڑاکا کمان میں سے ایک ہے، بند کر دیں گے۔

ورجینیا میں موجود اِس کمان میں 2800 ارکان کام کرتے ہیں جس کا سالانہ بجٹ 34کروڑ ہے۔

گیٹس نے کٹوتیوں کے ایک سلسلے کا اعلان کیا جس میں باقی اقدامات کے علاوہ محکمہٴ دفاع کے اعلیٰ فوجی عہدے داروں، سویلینز اور ٹھیکیداروں کے تعداد میں خاصی کمی لانا شامل ہے۔
رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ معاشی نمو کی شرح میں متوقع کمی کے پیش ِ نظر آئندہ سالوں میں محکمہٴ دفاع اپنی آدھے کھرب ڈالر کی بجٹ میں سے کافی رقوم کی بچت کے اقدامات کرے، تاکہ بچائے ہوئے پیسے آئندہ سالوں میں ضرورت پڑنے پرفوجی تیاری میں کام آسکیں۔

گیٹس نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جاری جنگوں کے باعث محکمےکو بجٹ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG