رسائی کے لنکس

غزہ میں نقاب پوش مسلح افراد کا اقوام متحدہ کے سمر کیمپ پر حملہ


غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے امدادی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ درجنوں نقاب پوش مسلح افراد نےفلسطینی بچوں کے لیے قائم کیے جانے والے اقوام متحدہ کے ایک سمر کیمپ پر حملہ کیا۔

جان گنگ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اتوار کےر وز غزہ کے ساحلی علاقے کے قریب واقع کیمپ میں ایک محافظ کو مارا پیٹا، خیموں کو آگ لگائی اورغسل خانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق انتہاپسندوں سے تھا۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور جاتے ہوئے اپنے پیچھے کئی گولیوں کے ساتھ ایک نوٹ چھوڑ گئے ہیں جس میں غزہ میں اقوام متحدہ کے امداد اور کاموں سے متعلق ادارے کے سربراہ مسٹر گنگ کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

غزہ کا یہ سمر کیمپ ان کئی کیمپوں میں شامل ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ فلسطینی بچوں کوآرٹ، کھیل اور دوسری سرگرمیوں کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ علاقے پر حکمرانی کرنے والی حماس تنظیم کے کئی اسلامی انتہاپسند ان کیمپوں کو غیر اسلامی سمجھتے ہوئے ان کی محالفت کرتے ہیں۔

حماس پولس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG