رسائی کے لنکس

چین، یوکرین بحران کے حل کے لیے مدد کرے: جرمن وزیر ِمعیشت


سِگمر گیبرئیل کا کہنا تھا کہ، ’یقینی طور پر ہم چینی حکام سے کہیں گے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے یوکرین جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں‘۔

جرمنی کے ڈپٹی چانسلر سِگمر گیبرئیل نے اپنے دورہ ِچین کے دوران چین پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کا حل نکالنے کے لیے زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔

جرمنی ڈپٹی چانسلر کا کہنا تھا کہ چین کو اس سلسلے میں روس کے ساتھ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرنا چاہیئے۔


سِگمر گیبرئیل نے ان خیالات کا اظہار چینی وزیرِاعظم لی کی کیانگ سے ملاقات سے قبل کیا۔

سِگمر گیبرئیل جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی کابینہ میں توانائی اور معیشت کے وزیر ہیں۔

سِگمر گیبرئیل کا کہنا تھا کہ، ’یقینی طور پر ہم چینی حکام سے کہیں گے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے یوکرین جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں‘۔

چین، جو کہ اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک رکن ہے، یوکرین کے بحران پر کوئی رد ِ عمل دینے سے گریز برتا رہا ہے۔

چین نے یوکرین بحران کے حوالے سے اپنے اتحادی رُوس کو کسی قسم کی تنقید کا نشانہ بنانے سے بھی گریز برتا ہے اور اپنے آپ کو اس معاملے سے دور رکھا ہے۔ چین نے گذشتہ ماہ کریمیاء کے روس کے ساتھ الحاق کے حوالے سے بھی کچھ نہ کہنے کی پالیسی پر کاربند رہا تھا۔


چین کہتا رہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ ’دوستانہ تعاون‘ جاری رکھے گا اور یہ کہ وہ یوکرین کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG