رسائی کے لنکس

ایرانی تیل کی خرید کے لیے جرمن بینک کے ذریعے ادائیگیوں کا بھارتی معاہدہ منسوخ


ایرانی تیل کی خرید کے لیے جرمن بینک کے ذریعے ادائیگیوں کا بھارتی معاہدہ منسوخ
ایرانی تیل کی خرید کے لیے جرمن بینک کے ذریعے ادائیگیوں کا بھارتی معاہدہ منسوخ

جرمنی کے ایک عہدے دار نے کہاہے کہ بھارت نے جرمنی کے مرکزی بینک کے ذریعے ایران کو تیل کی ادائیگیوں کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

عہدے دار نے منگل کے روز کہا کہ جرمنی میں اس منصوبے پر بھارتی حکومت سے مذاکرات ہوئے جس کے بعد بھارت نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایران کو ادائیگیوں کے لیے کوئی دوسرا ذریعہ استعمال کرےگا۔

جرمن روزنامے Handelsblatt میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بھارت ایرانی تیل خریدنے کے لیے جرمنی کے مرکزی بینک کے ذریعے اس ملک میں واقع ایک ایرانی بینک کو رقوم منتقل کرنا چاہتا تھا۔

بھارت نے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جرمنی کی حکومت دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو رکوا نہیں سکتی تھی کیونکہ بین الاقوامی پابندیوں کا ایرانی بینک پر اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کو سرمائے کی فراہمی میں ملوث نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور مغربی ملک ایران پر اس کی جوہری سرگرمیوں کی بنا پر پابندیاں لگاچکے ہیں

XS
SM
MD
LG