رسائی کے لنکس

بجلی مہنگی ، تیل سستا


بجلی مہنگی ، تیل سستا
بجلی مہنگی ، تیل سستا

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں7.6 فیصد اضافہ کیا ہے جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ وازرت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق نیپرا ”نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی “ نے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کے بعد اس اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق بجلی کے تمام صارفین پر ہوگا۔

دریں اثناء پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ”اوگرا“نے پیٹرول سمیت تیل کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور یہ قیمتیں یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گئی ہیں۔

بدھ کی رات ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی مقرر کردہ قیمتوں کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 9پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت67.95 روپے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 95 پیسے کی کمی کے بعد 61روپے66 پیسے ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل فی لیٹر قیمت 11 پیسے کی کمی کے بعد 65 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG