رسائی کے لنکس

غوطہ سے شہری آبادی کا بڑا حصہ نکال لیا گیا، روس


شام کے محصور شہر غوطہ پر فضائی حملوں کے بعد گہرے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ 27 فروری 2018
شام کے محصور شہر غوطہ پر فضائی حملوں کے بعد گہرے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ 27 فروری 2018

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے شہری آبادی کے ایک بڑے حصے کو نکال لیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ماسکو میں آسٹریا کے چانسلر سبٹین کورز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے غوطہ سے آبادی کے انخلا کے بندوبست سے متعلق بات چیت میں مدد فراہم کی۔

صدر پوٹن نے صحافیوں کو یہ نہیں بتایا کہ شہریوں کو جنگ زدہ شہر سے کب نکالا گیا۔

انہوں نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ باغی گروپ اپنے قبضے کے مشرقی غوطہ کو دوسرے علاقوں پر گولاباری کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG