رسائی کے لنکس

تیس گھنٹے کی زندگی والا پھول


اس بد بودار پودے کی لمبائی چھ سے دس فٹ تک ہوتی ہے۔ کھلنے کے بعد اس پھول میں سے ایک مردہ جانور جیسی بدبو آنے لگتی ہے

واشنگٹن ڈی سی کے باٹینک گارڈن میں بد بو دار جائنٹ فلاور تیس گھنٹے کی زندگی مکمل کر کے مرجھا گیا۔

باٹینک گارڈن میں جہاں کئی قسم کے پھول رکھے گئے ہیں وہیں ’’ ٹائی ٹینئم ایرم‘‘ نامی ایک قد آور پودا بھی رکھا گیا ہے ۔


اس بد بودار پودے کی لمبائی چھ سے دس فٹ تک ہوتی ہے۔ کھلنے کے بعد اس پھول میں سے ایک مردہ جانور جیسی بدبو آنے لگتی ہے اس لیے اسے ’’ جائنٹ کورپس‘‘ یعنی ’’بہت بڑا مردار‘‘ کا نام بھی دیا جاتا یے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پھول کی بدبو کیڑے مکوڑوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔


واشنگٹن ڈی سی کے باٹینک گارڈن میں کھلنے والا یہ پھول ہزاروں سیاحوں کی دلچسی حاصل کر رہا ہے۔ پھول کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کی ایک یادگار ہے۔

ٹائی ٹینئم ایرم نامی اس پھول کا آبائی علاقہ انڈونیشیا میں واقع سماترا کے مرطوب برساتی جنگلات ہیں اور یہ 1878ء میں یہاں سے دریافت ہوا تھا۔
XS
SM
MD
LG