رسائی کے لنکس

ماہرہ خان، گل پانڑا اور ثنا جاوید، پی ایس ایل کے نئے چہرے


ماہرہ خان، گل پانڑا اور ثنا جاوید (فائل تصاویر)
ماہرہ خان، گل پانڑا اور ثنا جاوید (فائل تصاویر)

کھیل اور گلیمر کا براہِ راست کوئی واسطہ ہے یا نہیں؟ یہ بحث اب بے معنی ہوکر رہ گئی ہے کیوں کہ اب کھیل کے ہیرو فیشن کی دنیا کے ماڈل ہیں اور فیشن یا انٹرٹینمنٹ کے ستارے اب کھیل کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

اس کی تازہ مثال پاکستان سپر لیگ - سیزن فور میں نظر آنے والے وہ گلیمرس چہرے ہیں جو سیزن میں مختلف ٹیموں کے امبیسیڈر ہوں گے۔

ان میں بھارتی و پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی ہیروئن ماہرہ خان، سنگر گل پانڑا اور ثنا جاوید شامل ہیں۔ یہ تینوں چہرے آپ کو سیزن فور میں ٹیموں کی پروموشن اور انہیں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے۔

ماہرہ خان سیزن تھری میں 'پشاور زلمی' کی برانڈ امبیسیڈر تھیں اور اب پی ایس ایل سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ امبیسیڈر ہوں گی۔

اس بات کا اعلان پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہفتے کو اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "میں ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔"

اس ٹوئٹ کا جواب ماہرہ نے بہت خوش دلی کے ساتھ دیا ہے:

ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ پشتو اور اردو زبانوں میں گلوکاری کے لیے مشہور گل پانڑا بھی پشاور زلمی کی علاقائی برانڈ امبیسیڈر ہوں گی۔

ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس بات کا اعلان بھی ٹوئٹر پر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گل 'زلمی گلوبل' اور 'زلمی فاؤنڈیشن' کے خیبر پختوانخوا میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق جاری تمام پروجیکٹس کے لیے پشاور زلمی کا حصہ ہوں گی۔

ان کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ ایکٹریس ثنا جاوید پشاور زلمی کی سفیر برائے خیر سگالی ہوں گی۔ ثنا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز رواں ماہ کی 14 تاریخ سے ہونے جا رہا ہے۔

ایونٹ کا آغاز عرب امارات کی سر زمین پر ہوگا۔ البتہ اس کے آٹھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

اینڈرائڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG