رسائی کے لنکس

سیاہ فام خاتون آزادی کی تصویر کا خالص سونے کا امریکی سکہ


ایک سو ڈالر مالیت کا امریکی سکہ، جس پر ایک افریقی امریکی عورت کی شبہہ کندہ کی گئی ہے۔
ایک سو ڈالر مالیت کا امریکی سکہ، جس پر ایک افریقی امریکی عورت کی شبہہ کندہ کی گئی ہے۔

خالص سونے کے اس سکے کی مالیت ایک سو ڈالررکھی گئی ہے۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ اور امریکی ٹکسال کے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال 24 قراط سونے کا جاری کیا جا رہا ہے جس پر ’ خاتون آزادی ‘کے نام سے ایک امریکی افریقی کی شبہہ کندہ ہوگی۔

سونے کا یہ سکہ امریکی ٹکسال اپنی 225 سالگرہ کے موقع پر جاری کر رہا ہے۔

امریکی ٹکسال کے ایک پریس ریلز میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سونے کے سکوں کی 225 سالگرہ کا سال ہے۔ اس موقع پر سونے کے سکوں کے سلسلے میں 24 قراط سونے کا پہلا سکہ جاری کیا جا رہا ہے، جس میں آزادی کے علامتی اظہار کے طور پر امریکہ کے نسلی اور ثقافتی تنوع کے ساتھ ساتھ ایشیائی امریکیوں، ہسپانوی امریکیوں اور انڈین امریکیوں کو جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔

خالص سونے کے سکے پر’ خاتون آزادی ‘کی افریقی امریکی عورت کی شبہہ میں ستاروں کا عمومی تاج اور اس کا مخصوص لباس بھی ہوگا۔ جب کہ سکے کی دوسری جانب ایک اور امریکی شناخت’ گنجا عقاب ‘کی شبہہ ہوگی۔

اس سکے کی مالیت ایک سو ڈالر ہوگی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایک اقلیتی خاتون کی شبہہ سکے پر کندہ کی جا رہی ہے۔ ایک ڈالر مالیت کے ساکاگاویا سکے پر ایک آبائی امریکی باشندے کی شبہہ ہے جس نے لوئیس اور کلارک کو امریکہ کے مغربی حصے کی دریافت کی مہم کے دوران مدد دی تھی۔

مستقبل میں غلامي کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ایک سیاہ فام خاتون ہیریئٹ ٹبمین کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر چھاپی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG