رسائی کے لنکس

’گول مال اگین' نے کروڑوں کما لیے


فلم گول مال اگین کے آرٹسٹ
فلم گول مال اگین کے آرٹسٹ

’گول مال اگین ‘کی دنیا بھرمیں ابتدائی سات دنوں کی کمائی189.57کروڑرہی ۔بالی وڈ میں رواں سال 20فلموں میں سے ’گول مال اگین‘ پہلی فلم ہے جس نے ریلیزہوتے ہی اچھابزنس کیا۔

بالی وڈ فلم میکرروہت شیٹھی کی ’گول مال ‘سیریز کی نئی فلم’ گول مال اگین ‘اپنے نام کی طرح ہی’ اگین ‘ یعنی ’دوبارہ‘ ہٹ ہوگئی ۔اگین اس لئے کہ اس سیریز کی پہلے آنے والی فلمیں بھی باکس آفس پر خوب دھوم مچاچکی ہیں۔

ریلیز سے پہلے سب کو کامیابی کی تو توقع تھی لیکن یہ اس قدر کامیاب ہوگی کہ بہت سی میگا ہٹ فلموں کوبھی پیچھے چھوڑ جائے گی، اس کی امیدکسی کو نہیں تھی۔۔ شاید روہت شیٹھی کوبھی نہیں ۔۔

بھارتی چینل’ این ڈی ٹی وی‘ نے ’’گول مال اگین‘‘ کی شاندار کامیابی کی خبردیتے ہوئے کہا کہ فلم نے باکس آفس پر’آگ‘ لگا دی ہے۔’’باہوبلی 2کے‘‘ بعد’’ گول مال اگین‘‘ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی اور’’ جڑواں 2‘‘کوتیسرے نمبر پرجانا پڑا۔

اجے دیوگن،تبو،ارشد وارثی ،تشارکپور،شریاس تلپڈے،پرینیتی چوپڑہ کی اسٹارکاسٹ سے سجی ’گول مال اگین ‘اب تک3کروڑوں کا بزنس کرچکی ہے۔

گول مال اگین ‘کی دنیا بھرمیں ابتدائی سات دنوں کی کمائی189.57کروڑرہی ۔بالی وڈ میں رواں سال 20فلموں میں سے ’گول مال اگین‘ پہلی فلم ہے جس نے ریلیزہوتے ہی اچھابزنس کیا۔

بیس اکتوبر کو ریلیز ہونے والی’ گول مال اگین‘ اب بھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ ’گول مال اگین‘ کمائی کے حوالے سے بالی وڈ کی پانچویں بڑی فلم بن کر ابھری ہے۔اس کی زبردست کامیابی نے بالی وڈ کے مسڑپرفیکشنسٹ عامرخان کی نئی فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ کی چمک دمک بھی ماند کردی۔

سال2006میں بنی ’گول مال سیریز‘ کی چوتھی فلم ’گول مال اگین‘ دوسوکروڑ کلب کی ممبر بھی بن چکی ہے ۔

پچھلی گول مال فلموں کی طرح ’۔۔۔اگین‘ بھی ہنسی ،قہقہوں اورکامیڈی سے بھرپورہے جس میں اداکاروں کی بے ساختہ اداکاری نے مزید رنگ بھردئیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG