رسائی کے لنکس

logo-print

نائجیریا: گڈ لک جوناتھن کی صدر کے طور پر حلف برداری


سابق صدر مسٹر یارعدوا کا انتقال ابوجا میں بدھ کے روز ہوا تھا، ان کی عمر 58 سال تھی۔ موت کی وجہ سرکاری طور پر بیان نہیں کی گئی لیکن انہیں سالہا سال سے گردوں کی تکلیف تھی جس نے انہیں نومبر سے اپاہج بنا رکھاتھا۔

مسٹر جوناتھن نے جمعرات کے روز صدارتی محل میں نئے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ ِ راست دکھائی گئی۔ اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے، منصفانہ انتخابات اور علاقے میں امن کے قیام کے لئے کوششیں کرنے کا عہد کیا۔ اس سے پیشتر مسٹر جوناتھن نائب صدر تھے اور فروری میں انہیں قائم مقام صدر کا عہدہ تفویض ہوا تھا۔

عالمی لیڈروں نے، جن میں امریکی صدر اوباما اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون شامل ہیں، سابق صدر کی موت پر اظہار افسوس کیا اور ان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

XS
SM
MD
LG