رسائی کے لنکس

گوگل کے خلاف امریکی ادارے کی تحقیقات


گوگل کے خلاف امریکی ادارے کی تحقیقات
گوگل کے خلاف امریکی ادارے کی تحقیقات

امریکی حکومت نے اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ آیا معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنے پراڈکٹس کو فروغ دینے کے لیے اپنی حریف سائٹس کو بلاک تو نہیں کررہا۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر 65 فی صد ویب سرچ گوگل کے ذریعے ہورہی ہے اور ویب سے منسلک اشتہارات کے ذریعے گوگل سالانہ اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کررہاہے۔

امریکہ کا وفاقی تجارتی کمشن یہ جاننا چاہتا ہے کہ آیا گوگل اپنے سرچ انجن کو اشہارات کی آمدنی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کہیں اپنے انٹر نیٹ صارفین کو اپنے نیٹ ورک کی دیگر سروسز کی طرف منتقل کرنے کے لیےتو استعمال نہیں کررہا۔

امریکی وفاقی ادارے کی یہ تحقیقات پچھلے سال یورپی یونین کی جانب سے کرائی جانے الی تحقیقات کی ایک طرح سے نقل ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس بھی گوگل کے کاروباری طریقہ کار کاجائزہ لے رہی ہے۔

گوگل کے عہدے داروں کا کہناہے کہ وہ کسی غلط اور خلاف قانون سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

اسی انداز میں 1990 کے عشرے میں امریکی وفاقی ادارے نے مائیکروسافٹ کے بارے میں تحقیقات کی تھیں کہ آیا وہ اپنے آپریٹو سسٹم ونڈوز کے ذریعے کہیں اپنے حریف سافٹ وئیروں کا راستہ تو نہیں روک رہا۔

مائیکروسافٹ کے خلاف کی جانے والی انکواری کا تصفیہ 2002ء میں ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG