رسائی کے لنکس

برطانوی وزیرِ اعظم افغانستان میں


برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن افغانستان میں
برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن افغانستان میں

برطانیہ کے وزیرِ اعظم گورڈن براؤن ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ افغانستان میں برطانوی فوج کی خدمات کا شکریہ ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم براؤن نے ہفتے کے روز اپنی آمد کے بعد جنوبی ہلمند صوبے میں برطانوی فوج کے ایک کیمپ کا دورہ کیا اور فوجیوں سے بات چیت کی۔

انھوں نے فروری میں مرجہ میں ہونے والی فوجی کارروائی میں برطانوی فوج کے کردار کی تعریف کی، جس نے نیٹو اور افغان افواج کے ساتھ مل کر یہاں سے طالبان کو نکال باہر کیا تھا۔ یہ قصبہ اس صوبے میں طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔

انھوں نے فوج سے وعدہ کیا کہ وہ اسے مزید آلاتِ حرب اور وسائل فراہم کریں گے۔

ادھر برطانوی فوج نے جمعے کے روز ہلمند میں اپنے ایک فوجی کے انتقال کی خبر دی ہے۔ 2001ء کے بعد سے اب تک افغانستان میں 265 سے زیادہ برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG