رسائی کے لنکس

سرکاری خزانے کا ناجائز استعمال، برطانوی رکنِ پارلیمان کو سزا


سرکاری خزانے کا ناجائز استعمال، برطانوی رکنِ پارلیمان کو سزا
سرکاری خزانے کا ناجائز استعمال، برطانوی رکنِ پارلیمان کو سزا

برطانوی عدالت نے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سابق رکنِ پارلیمنٹ کو ٹیکس دہندگان سے دھوکا دہی کرکے قومی خزانے کو 28 ہزار ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچانے پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

ڈیوڈ شیٹر وہ پہلے سیاستدان ہیں جنہیں ممبرانِ پارلیمان کی جانب سے سرکاری خزانے سے ذاتی اخراجات کیلئے رقم وصول کرنے کے اسکینڈل میں سزا سنائی گئی ہے۔ گزشتہ برس سامنے آنے والے اس اسکینڈل میں سینکڑوں برطانوی اراکین پارلیمان کی جانب سے دھوکا دہی کے ذریعے اپنے نجی اخراجات کی دائیگی سرکاری خزانے سے کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

ان اخراجات میں اراکینِ پارلیمان کی جانب سے گھروں سے لے کر غیر اخلاقی فلموں کی خریداری تک شامل تھی جن کی ادائیگی برطانوی خزانے سے کی گئی تھی۔

سزا پانے والے سابق لیبر ایم پی پر غلط بیانی کرکے سرکاری خزانے سے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ وصول کرنے اور کمپیوٹر ز کی سروسنگ کی مد میں 28 ہزار ڈالرز سے زائد کی جعلی ادائیگیوں کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اخراجات میں گھپلوں کے انکشافات کے بعد موجودہ و سابق برطانوی اراکینِ پارلیمان کو 18 لاکھ ڈالرز کی لگ بھگ رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG