رسائی کے لنکس

گریمی 2019 کا اعلان، لیڈی گاگا کے نام تین ایوارڈز

لیڈی گاگا اپنے تینوں ایوارڈ اٹھائے ہوئے
لیڈی گاگا اپنے تینوں ایوارڈ اٹھائے ہوئے

اکسٹھویں گریمی ایوارڈ کا اعلان ہو گیا، امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بیک وقت تین ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔

میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز شمار ہونے والے ’گریمی ‘ کی تقریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاس اینجلس میں سجی۔

تقریب ہر بار کی طرح اس بار بھی رنگوں اور روشنیوں کے نور میں لپٹی ہوئی تھی۔اس پر سنگرز اور اداکاروں نے جو جلوے بکھیرے وہ یاد گار بن گئے۔

اسٹیپلز سینٹر ستاروں کی ’بھرمار‘ اور ان کے فیشن ایبل، دلکش ملبوسات سے جھلملا اٹھا جبکہ اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں نے سارا سماں منور کر دیا۔

تصاویر: گریمی ایوارڈز کی تقریب

گریمی ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر لیڈی گاگا اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
1/10 گریمی ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر لیڈی گاگا اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
گلوکارہ کیسے مسگریوز نے چار ایوارڈز حاصل کئے جس میں سے ایک ایوارڈ ان کی سال کی بہترین البم گولڈن آور کو دیا گیا۔
2/10 گلوکارہ کیسے مسگریوز نے چار ایوارڈز حاصل کئے جس میں سے ایک ایوارڈ ان کی سال کی بہترین البم گولڈن آور کو دیا گیا۔
ڈین اور شے کو گروپ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
3/10 ڈین اور شے کو گروپ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بیک وقت تین ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔
4/10 امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے بیک وقت تین ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔
لڈوگ گورینسن نے سال کا بہترین گانا ’دِس از امریکہ‘ کے لئے ایوارڈ حاصل کیا۔
5/10 لڈوگ گورینسن نے سال کا بہترین گانا ’دِس از امریکہ‘ کے لئے ایوارڈ حاصل کیا۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بینڈ بی ٹی ایس کو ان کی بہترین البم آر اینڈ بی کو ایوارڈ دیا گیا۔<br />
<br />
&nbsp;
6/10 جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بینڈ بی ٹی ایس کو ان کی بہترین البم آر اینڈ بی کو ایوارڈ دیا گیا۔

 
امریکہ گلوکارہ ڈیانہ راس اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
7/10 امریکہ گلوکارہ ڈیانہ راس اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ایلا مائی کو بہترین گانا بووڈ اپ کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
8/10 ایلا مائی کو بہترین گانا بووڈ اپ کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
برانڈی کارلئل کو بہترین امریکی روٹس پرفارمنس کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔
9/10 برانڈی کارلئل کو بہترین امریکی روٹس پرفارمنس کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔
ایچ ای آر کو ان کی بہترین البم&nbsp;ایچ ای آر کے لئے ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
10/10 ایچ ای آر کو ان کی بہترین البم ایچ ای آر کے لئے ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Previous slide
Next slide

’دس از امریکہ‘ کو سانگ آف دی ائیر قرار دیا گیا۔

لیڈی گاگا کے گانے کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے گانے ’وئیر ڈو یو تھنک یو آر گوئنگ‘ کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔

گاگا نے تین میں سے 2 ایوارڈز بریڈلی کوپر کے ساتھ فلم ’اے اسٹار از بورن‘ کے گانے’شیلو‘ کے لئے حاصل کئے۔

’بیسٹ ریپ پرفارمنس‘ اینڈرسن کو ان کے گانے’ببلن‘ کے لئے دیا گیا۔ پیریل ولیمز سال کے بہترین پروڈیوسر قرار پائے۔

کیسے مسگریوز کے البم’گولڈن آور‘ کو ’البم آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا۔

ڈوپا لیپا ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ قرار پائیں۔

’بیسٹ پاپ ووکل البم سوئٹنر‘ کا ایوارڈ ایریانا گرانڈے، لے اڑیں جبکہ ’بیسٹ ریپ سانگ گائیڈز پلان‘ کے لئے ڈریک کو ایوارڈ دیا گیا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG