رسائی کے لنکس

گرینڈ مستی، 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ’بالغ‘ فلم


ڈائریکٹر اندر کمار کی یہ فلم 13 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 66.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا, جبکہ تیسرے ہفتے میں یہ 100کا ہندسہ عبور کرگئی

کراچی ۔۔۔نئی بالی ووڈ فلم ’گرینڈ مستی‘ بالغو ں کے لئے بننے والی پہلی فلم ہے، جس نے 100 کروڑ روپے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈائریکٹر اندر کمار کی یہ فلم 13ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 66.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ تیسرے ہفتے میں یہ 100کا ہندسہ عبور کرگئی۔

آغاز میں فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس تنقید کی اصل وجہ تھی اس میں موجود ذومعنی فقروں کی بھرمار۔ ریلیز کے فوری بعد فلم کو عدالتی نوٹسز کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن آخرکار فیصلہ فلم کے حق میں ہوا۔

بھارتی ٹی وی ”آج تک“ کا کہنا ہے کہ فلمی ٹریڈ سے جڑے تجزیہ کاروں نے فلم کے اتنا اچھا بزنس کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ماہر تجزیہ کار ترون آدرش نے ٹوئٹ کیا ہے کہ” گرینڈ مستی بھارت میں سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی ’ایڈلٹ فلم‘ ہے۔“

فلم میں رتیش دیش مکھ، وویک اوبرائے اور آفتاب شِو دسانی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

آفتاب شِو دسانی نے اپنی خوشی ظاہر کرنے کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو چنا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا” گرینڈ مستی“ نے تاریخ رقم کردی، سو کرورڑ روپے کی کمائی کرنے والی پہلی ایڈلٹ فلم دے کر میں بہت خوش ہوں۔ آپ سب کا شکریہ۔“
XS
SM
MD
LG