رسائی کے لنکس

یونان کو 2009ء میں بدعنوانیوں سے ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا


یونان کو 2009ء میں بدعنوانیوں سے ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا
یونان کو 2009ء میں بدعنوانیوں سے ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا

بدعنوانیوں کی نگراں تنظیم ٹرانس پیرنسی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ 2009 میں یونان کو رشوت ستانی اور بد عنوانیوں کے باعث ایک ارب ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

تنظیم نے منگل کے روز کہا ہے کہ یونان میں ایک عام شہری کو ڈرائیونگ کے لائی سینس کے حصول اور کسی ہسپتال میں داخلے سمیت ، مختلف سرکاری سہولتیں حاصل کرنے کے لیے ہر سال اوسطاً 1,800 سے زیادہ ڈالر رشوتوں میں ادا کرنا پڑتے ہیں۔

ٹیکس کے کاغذات میں ہیر پَھیر کے لیے بھی لاکھوں ڈالر عہدے داروں کی نذر کیے جاتے ہیں۔

یونان کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتصادی بحران کی ایک بڑی وجہ ٹیکسوں کی چوری اور بد عنوانی ہے۔

وزیرِ اعظم جارج پپاندریو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بجٹ کے بہت بڑے خسارے کو کم کرنے کے مقصد سے حکومت کی کوششوں کے تحت ٹیکس چوروں کے خلاف کوئى مہم چلائیں گے۔

XS
SM
MD
LG