رسائی کے لنکس

یونان: جنگلات کی آگ سے کئی گھر اور گاڑیاں تباہ


علاقے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے آگ پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنوب میں فائر فائٹرز جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایتھنز سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساحلی قصبے لاگونیسی کی دو آبادیوں کے درجنوں گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔

آتش زدگی کے نتیجے میں کئی گھر اور کاریں تباہ ہو چکی ہیں۔

آگ بجھانے کی کارروائیوں میں درجنوں فائر فائیٹرز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اس علاقے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے آگ پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے علاقے کا درجہ حرارت بڑھ کر 35 درجے سینٹی گریڈ ہو گیا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں یونان میں عموماً تیز ہوائیں چلتی ہیں۔

جنگلا ت میں لگی آگ کے اثرات بحیرہ روم کے ایک فرانسیسی جزیرے کورسیکا اور البانیا تک پھیل چکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG