رسائی کے لنکس

نیویارک: گراؤنڈ زیرو کے قریب مسجد کی تعمیر کے حق میں ووٹ


نیویارک میں ایک کمیونٹی بورڈ نے 11 ستمبر 2001ء کے تباہ کن دہشت گرد حملے کے مقام گراؤنڈ زیرو سے کچھ ہی فاصلے پر ایک مسجد تعمیر کرنے کی تجویز کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔

منگل کے روز گھنٹوں جاری رہنے والی بحث مباحثے کے بعد بورڈ نے ایک کے مقابلے میں 29 ووٹوں سے تجویز کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 10 ارکان غیر حاضر تھے۔

اس منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اسلامی انتہاپسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونےوالی اس جگہ کے اتنے زیادہ قریب مسلمانوں کے ایک مذہبی مقام کی تعمیر حملے کا نشانہ بننے والوں کے عدم احترام کے مترادف ہوسکتی ہے۔

لیکن مین ہیٹن علاقے کے صدر سمیت تعمیر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی گروپوں کے لیے رواداری کا اظہار اہمیت رکھتا ہے اور یہ کہ اس تعمیر سے اسلام کی ایک اعتدال پسند ترجمانی کی حوصلہ افزائی ہوگی جو حملے کے پیچھے کارفرماانتہاپسندوں کے نظریات سے بالکل مختلف ہوگی۔

بورڈ کی یہ ووٹنگ صرف ایک سفارش کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اسے کمیونٹی کی رائے کا ایک اظہار سمجھا جارہاہے۔

XS
SM
MD
LG