رسائی کے لنکس

’گراؤنڈ ہاگ‘ تیرا شکریہ


گراؤنڈ ہاگ نے بتادیا ہے کہ موسم سرما کے دِن گنِے جا چکے ہیں اور موسم بہار آنے کو ہے

جب موسمی پیش گوئی کے سائنسی طریقے موجود نہیں تھے، تب بھی انسان فطرت کے انداز سے موسم کے تیور بھانپ لیتا تھا۔ چڑیاں پانی میں نہائیں تو بارش ہوگی، پرندے وقت سے پہلے اپنے گھونسلوں کو روانہ ہوجائیں تو سمجھئے طوفان آنے والا ہے۔۔۔

مگر سائنس کی ترقی اور موسمی پیش گوئی کے جدید ترین طریقوں کی موجودگی میں بھی امریکہ اور کینڈا جیسے ممالک میں موسم کی تبدیلی کے لیے ایک چھوٹے سے جانور پر انحصار کیا جاتا ہے، جِسے ’گراؤنڈ ہاگ‘ کہا جاتا ہے۔

گلہری کے خاندان سے چوہے کی شکل کا یہ جانور جو خرگوش سے بھی ملتا جلتا ہے، اپنے انداز سے فیصلہ کرتا ہے کہ امریکہ میں موسم سرما کب ختم ہونے والا ہے یا مزید کئی ہفتے چلے گا۔

روایت یہ ہے کہ ’گراؤنڈ ہاگ‘ دو فروری کو درخت کی کوہ سے باہر نکلتا ہے اور پھر اپنا سایہ دیکھتا ہے۔ اور اگر سایہ دیکھ لے، تو موسم سرما مزید چھ ہفتے اور برقرار رہتا ہے۔

اس سال دو فروری کو امریکی ریاست پینسلوانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں باقاعدہ ایک تقریب میں ’گراؤنڈ ہاگ‘ کو اُس کے بِل سے باہر نکال کر درخت کی کوہ میں رکھا گیا۔ لیکن، وہ جلد ہی واپس اپنی بِل میں چلا گیا۔

چناچہ، جان لیا گیا کہ فِل نامی اِس ’گراؤنڈ ہاگ‘ نے اپنا سایہ نہیں دیکھا۔ پس یہ ثابت ہوا کہ موسم سرما جلد ختم ہوجائے گا اور موسم بہار آنے کو ہے۔

تفصیلی آڈیو رپورٹ کے لیے کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG