رسائی کے لنکس

چارسدہ میں فائرنگ سے ایک انٹیلی جنس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پیر کی صبح کو چار سدہ ضلع میں ایک انٹیلی جنس اہلکار کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے پشاور جا رہے تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پیر کی صبح چار سدہ ضلع میں ایک سرکاری اہلکار اکبر علی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے پشاور جا رہے تھے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے ایک یبان میں اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اکبر علی کو کیوں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی علاقے اور ملک کے دیگر حصوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر کے شدت پسندوں کے بیشتر ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے اور عسکریت پسندوں کے حملے کرنے کی صلاحیت میں بھی قابل ذکر حد تک کمی آئی ہے۔

تاہم اب بھی عسکریت پسندوں کی طرف سے عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ حکام انہیں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا ردعمل قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG