رسائی کے لنکس

محمد حفیظ کی پی ایس ایل کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کی انگوٹھے میں انجری کے باعث ناصرف ایونٹ کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان کی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کو دستیابی کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

محمد حفیظ ہفتے کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

ان کی جگہ اے بی ڈیولیئرز نے لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دیئے تھے۔

محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران اُس وقت زخمی ہوگئے تھے جب کولنگ انگرام کے زور دار شاٹ کے بعد گیند اُن کے ہاتھ پر جاکر لگی تھی اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑاتھا۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو پلاٹینم کیٹیگری کے لئے ٹیم میں شامل کیا تھا اور گذشتہ دو سیزنز میں نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم کی کپتانی کے بعدٹیم کی قیادت سونپی تھی۔

دوسری جانب لاہور قلندر زکی انتظامیہ پراُمید ہے کہ محمد حفیظ جلد فٹ اور میدان میں اترنے کے قابل ہو جائیں گے۔

محمد حفیظ نے موجودہ سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے دو میچز میں صرف 19 رنز بنائے ہیں۔

پچھلے تین سیزنز میں وہ پشاور زلمی کا حصہ تھے۔

XS
SM
MD
LG