رسائی کے لنکس

بھارت: کرپشن کے خلاف انا ہزارے کی بدھ سے بھوک ہڑتال


بھارت: کرپشن کے خلاف انا ہزارے کی بدھ سے بھوک ہڑتال
بھارت: کرپشن کے خلاف انا ہزارے کی بدھ سے بھوک ہڑتال

بھارت کے ایک معروف سماجی کارکن نے کہاہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی اور رشوت ستانی ، اور سماجی کارکن رام دیو یوگا گرو کی قیادت میں شروع ہونے والی بھوک ہڑتال پر پولیس چھاپوں کے خلاف بدھ کو بھول ہڑتال کررہے ہیں۔

انا ہزارے نے منگل کے روز کہا کہ وہ پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود نئی دہلی میں ایک روزہ ا حتجاجی بھوک ہڑتال کریں گے۔

بدھ کے روز بھول ہڑتال کا ان کا منصوبہ حکام نے بابارام دیو کی قیادت میں کرپشن کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کے کیمپ پر چھاپے مارے جانے کے محض چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

پولیس نے اتوار کے روز یوگا گرو کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ان کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں برسائیں تھیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس پولیس چھاپے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی۔

بابارام دیو اور 72 سالہ ہزارے دونوں بھارتی حکومت سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ کرپشن اور رشوت ستانی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین منظور کرائے۔

بھارتی حکومت حالیہ کچھ عرصے میں کرپشن کے کئی بڑے بڑے اسکینڈلز منظر عام پر آنے کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔ ان اسکینڈلز میں موبائل فونز کے لائسنسوں کی مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کا معاملہ بھی شامل ہیں جس میں ناقدین کے مطابق حکومت کو 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

ہزارے نے اس سے قبل اپریل میں اپنی بھوک ہڑتال پانچ روز کے بعد حکومت کے اس وعدے پر ختم کردی تھی کہ وہ انسداد رشوت ستانی کے سخت قوانین بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرے گی۔

XS
SM
MD
LG