رسائی کے لنکس

نظام صحت پر قانون سازی کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرین


یہ اکیسویں صدی کے لوگوں کی گفتگو ہے؟ کانگریس مین مایوس

ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سینکڑوں مظاہرین نظام صحت سے متعلق مجوزہ قانون سازی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کانگریس کی عمارت کے سامنے اکھٹے ہوگئے۔

کانگریس کے دو افریقی امریکی اراکین، انڈیانا سے تعلق رکھنے والے اینڈرے کارسن اور جارجیا کے جان لیوس کو اس وقت مظاہرین کی جانب سے نسلی منافرت پر مبنی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ صحت کے نظام کی اصلاحات کے حق میں صدراوباما کی تقریر سننے کے بعد دارالحکومت سے واپس جارہے تھے۔

ساؤتھ کیرولائنا کے کانگریس مین کلے نے، برن جو کانگریس کے اعلیٰ ترین افریقی امریکی عہدے دار ہیں، واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج میں جو کچھ کہا گیا اس طرح کی باتیں، 15 مارچ 1960ء سے نہیں سنیں جب سیاہ فام بس کی پچھلی نشستوں پر بیٹھنے کی مجبوری کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔

میسوری سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاہ فام کانگریس مین ایمانیوئل کلیور نے کہا کہ مظاہرین سے ان کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔

میساچوسٹس کے کانگریس مین بارنی فرینک پر، جو اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں،مظاہرین نے ہم جنس پرستی مخالف جملے کسے۔ کانگریس مین کلیور کے ایک ترجمان نے کہا کہ 21 ویں صدی میں قومی سطح پر جس طرح سے تنقید اور طنز کی جارہی ہے ، اس پر کانگریس مین کو مایوسی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG