رسائی کے لنکس

امبانی کی بیٹی کی شادی میں ہلری کلنٹن اور فلمی ستاروں کی شرکت


آشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر۔ اس شادی کا شمار بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جا رہا ہے۔
آشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر۔ اس شادی کا شمار بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جا رہا ہے۔

بھارت، جہاں کروڑوں افراد انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے ارب پتی خاندانوں کی اس شادی میں گہری دلچسپی لی اور میڈیا پر ان تقریبات کی جھلکیاں دیکھیں اور اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے۔

بھارت کے سب سے امیر شخص کی بیٹی کی شادی بدھ کے روز ممبئی میں روایتی انداز سے ہوئی جس میں بالی وڈ کے فلمی ستاروں سمیت سابق امریکی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے بھی شرکت کی۔

اس شادی نے بھارت کے دو انتہائی بااثر خاندانوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے۔ بھارت میں انرجی، پیٹروکیمیکلز، ٹیکسٹائل اور کئی دوسرے شعبوں کی کمپنیوں کے مالک مکیش امبانی کی 27 سالہ بیٹی آشا امبانی کی شادی 33 سالہ آنند پیرامل سے ہوئی ہے، جن کا فارماسیوٹیکل اور رئیل اسٹیٹ کا ایک وسیع تر کاروبار ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق امبانی کی دولت کا اندازہ 43 ارب ڈالر ہے۔ جب کہ پیرامل کی دولت کا تخمینہ 4 ارب 30 کروڑ ڈالر لگایا جاتا ہے۔

آشا امبانی اور آنند پیرامل
آشا امبانی اور آنند پیرامل

شادی کی تقریب ممبئی میں امبانی کے محل میں ہوئی جو ایک 27 منزل انتہائی پرتعیش عمارت ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں کیا جاتا ہے۔

محل کو سرخ گلاب کے پھولوں سے ڈھانپا گیا تھا اور شادی کی تقریب کے لیے اسے روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

دلہا اور اس کے خاندان کے افراد خصوصی کاروں کے جلوس میں جنوبی ممبئی میں واقع امبانی پیلس پہنچے۔ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں سیکیورٹی گارڈ اور فوٹوگرافر تھے۔

بھارت کے فلم فیئر میگزین نے کہا ہے کہ تقریب میں لگ بھگ 600 شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے شادی کی اس تقریب کو بھارت کی سب سے مہنگی اور بڑی تقریب قرار دیا ہے۔

شادی کی اختتامی تقریب سے پہلے صحرائی شہر اودھے پور میں اختتام ہفتہ رنگارنگ تقریبات ہوئیں جن میں سے میوزک کی ایک خصوصی تقریب میں امریکی گلوکارہ بیانسے نے اپنے آئٹمز پیش کیے۔

ٹوئیٹر پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ہلری کلنٹن سمیت کئی اہم شخصیات کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں شامل اہم مہمانوں میں امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن بھی شامل تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات 18 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بھی شامل تھے۔

بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم بدم کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی سچن ٹنڈلکر اور بالی وڈ کے ایکٹر عامر خان بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

بھارت، جہاں کروڑوں افراد انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے ارب پتی خاندانوں کی اس شادی میں گہری دلچسپی لی اور میڈیا پر ان تقریبات کی جھلکیاں دیکھیں اور اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے۔

شادی سے قبل منگنی کی تقریب اٹلی کی جھیل کومو پر واقع ایک پر تعیش ہوٹل میں ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG