رسائی کے لنکس

چین: مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید طوفان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کوان ژو کی بلدیہ کے ساحلی علاقے سے جب ٹکرایا تو اس وقت ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

چین اور تائیوان میں آنے والے نیپارٹک نامی سمندری طوفان کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے۔

چین کی مشرقی ساحلی علاقوں سے نیپارٹک نامی سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔

فیوجان صوبے کے آبی وسائل کے ادارے کا کہنا ہے کہ حکام نے تقریباً دولاکھ تیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور 33 ہزار سے زائد ماہی گیری کی کشتیوں کو بندرگاہ پر واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

چین کے موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کوان ژو کی بلدیہ کے ساحلی علاقے سے جب ٹکرایا تو اس وقت ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔

تائیوان میں بھی طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کی وجہ سے بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی اور تائیوان میں دو افراد ہلاک جبکہ 72 دوسرے زخمی ہو گئے۔

طوفان کے باعث متعدد پروازوں کو منسوخ جبکہ اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنا پڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG