رسائی کے لنکس

امریکہ: برفانی طوفان کے بعد ہزاروں گھروں کو بجلی معطل


برفانی طوفان کی وجہ سے بجلی کے بڑے بحران کا سامنا ریاست پینسلوینیا کو کرنا پڑا۔ پینسلوینیا کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے مطابق ایک وقت میں 849,000 صارفین بجلی کے بغیر بیٹھنے پر مجبور تھے۔

جمعرات کے روز امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے بعد ہزاروں گھروں اور دفاتر کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں بُدھ کے روز سے شروع ہونے والے برفانی طوفانی سلسلے کے باعث ان ریاستوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے اس مشرقی حصے میں 100 ملین کے لگ بھگ لوگ بستے ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے کئی ریاستوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

برفانی طوفان کے باعث چار افراد ہلاک ہوئے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے بجلی کے بڑے بحران کا سامنا ریاست پینسلوینیا کو کرنا پڑا۔

پینسلوینیا کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے مطابق ایک وقت میں 849,000 صارفین بجلی کے بغیر بیٹھنے پر مجبور تھے۔

برفانی طوفان کے باعث امریکہ بھر میں تقریباً 875 فلائٹس منسوخ ہوئیں جبکہ بدھ کے روز 2,893 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

برف کا یہ سلسلہ محض مشرقی ریاستوں میں نہیں تھا بلکہ ریاست ٹیکسیس کے شہر ڈیلس میں بھی برف پڑی جس کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
XS
SM
MD
LG