رسائی کے لنکس

logo-print

نئی فلم ’ہنگر گیمز۔۔ موکنگ جے‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا


فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم میں ایک بار پھر شائقین کو کیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو ملے گی

کراچی۔۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ’ہنگر گیمز‘ کی نئی فلم ’موکنگ جے‘ پارٹ ون کا ٹریلر پاکستان میں بھی ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم کے دیوانوں کی بے تابی کچھ اور بڑھ گئی ہے اور وہ بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم میں ایک بار پھر شائقین کوکیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو ملے گی۔

جینفر کے علاوہ جوش ہیچرسن، لیام ہیمز ورتھ، وڈی ہیرلسن، الزبتھ بینکس،جولینا مور، فلپ سیمر ہافمین جیفری رائٹ، اسٹینلے ٹکی اور ڈونلڈ ستھر لینڈ بھی کاسٹ کاحصہ ہیں۔

پبلسٹی فرم ’انسائیکلومیڈیا پی آر‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے مالک حماد چوہدری کا کہنا ہے ’پچھلی مرتبہ’ ہنگرگیمز۔۔کیچنگ فائر‘ کو پاکستانی شائقین کی جانب سے ملنے والے زبردست رسپونس سے ہی پتا چل گیا تھا کہ لوگ ’ہنگر گیمز‘ سیریز کو کتنا پسند کرتے ہیں۔ درحقیقت اس پذیرائی کو دیکھتے ہوئے ہی نئی فلم ’ہنگر گیمز۔۔موکنگ جے پارٹ ون‘ کو بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجھے پوری امید ہے کہ ’موکنگ جے‘ بھی پچھلی فلم کی طرح ہٹ ثابت ہوگی۔‘

نئی فلم ’موکنگ جے‘۔۔ ہنگرگیمز سیریز کے تیسرے اور آخری ناول پرمبنی ہے جو دو حصوں پارٹ ون اور ٹو پرمشتمل ہے۔ پارٹ ون پاکستان اور امریکا میں 21نومبر جبکہ برطانیہ میں 20نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی۔

XS
SM
MD
LG