رسائی کے لنکس

logo-print

سمندری طوفان ڈورین سے جزائر بہاماس میں 13 ہزار مکان تباہ


سمندر سے بپھری ہوئی لہروں کے تندو تیز ریلے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں۔ 2 ستمبر 2019

انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹز نے کہا کہ حکام کی جانب سے لگائے گئے ابتدائی تخمیوں کے مطابق سمندری طوفان ڈورین سے بہاما اور اباکو جزائر کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور 13 ہزار مکان یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔

موسمیات کے ماہرین نے پیر کی صبح بہاماس جزائر سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈورین کے لیے تباہ کن اور خطرناک کے الفاظ استمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

سمندری طوفان بہاماس کے لیے اس لیے بھی مزید خطرناک بن گیا ہے کیونکہ آگے بڑھنے کی اس کی رفتار سست پڑ گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زیادہ وقت کے لیے بہاماس ٹہرے گا جس سے وہاں زیادہ تباہی مچائے گا۔

امریکہ کے طوفانوں پر نظر رکھنے والے مرکز نے پیر کے روز کہا کہ طوفان دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھ رہا ہےجب کہ طوفان کے اندر ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

بہاماس کے ساحلی علاقے طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ 2 ستمبر 2019
بہاماس کے ساحلی علاقے طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ 2 ستمبر 2019

طوفان سے متعلق پیش گوئیوں میں بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے جارجیا سے لے کر کیرولائنا اور ورجینا تک کے ساحلی علاقوں کو اس ہفتے کے دوران ڈورین سے خطرہ ہے۔ جب کہ نیو جرسی کے علاقوں میں جمعے تک شدید بارشیں اور تیزہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈورین پانچویں درجے کا خطرناک سمندری طوفان ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بتائی جا رہی ہے۔

بہاماس کے وزیراعظم ہبرٹ منیس کا کہنا ہے کہ ڈورین تباہ کن اور خطرناک طوفان ہے۔

امریکی ادارے نیشنل ہریکین سینٹر کی طرف سے ڈورین سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جدید تاریخ میں آنے والے خطرناک طوفانوں میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں اس طوفان کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں اس طوفان کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔

ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ بہاماس میں طوفان کی شدت اگلے چند روز میں کم ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد طوفان امریکی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھے گا۔

فیڈرل ایمرجنسی مینجمینٹ ایجنسی کے قائم مقام سربراہ پیٹر گینر نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طوفان کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔

پیٹر گینر کا مزید کہنا ہے کہ حکام صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو طوفان سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو وفاقی ایمرجینسی ایجنسی کے دورے کے موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ڈورین توقعات سے زیادہ شدت سے فلوریڈا کے علاوہ جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا، جارجیا اور الاباما سے ٹکرائے گا۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ یہ سب سے بڑا طوفان ہے۔

طوفان کے خطرے کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے اپنا پولینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، جہاں وہ دوسری جنگ عظیم کے آغاز کی 80 سالہ تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے تھے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG