رسائی کے لنکس

logo-print

بیوی کو بچانے کے لیے شوہر کا شارک پر حملہ


فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 'شیلی بیچ' پر ایک شخص نے اہلیہ کو شارک کے حملے سے بچانے کے لیے اس پر چھلانگ لگا دی اور شارک کو اس وقت تک مکے مارتا رہا جب تک کہ اس کی بیوی کی دائیں ٹانگ کو شارک نے چھوڑ نہیں دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شمال میں 400 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع 'شیلی بیچ' پر ہفتے کے روز 35 سالہ شینٹیل ڈوئیل پر 10 فٹ طویل شارک نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سرفنگ کر رہی تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شارک کے حملے سے شینٹیل کی دائیں ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔

آسٹریلوی اخبار 'دی ہیرلڈ' سے گفتگو کرتے ہوئے شینیٹیل کے خاوند کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کو وہاں موجود لوگوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

ریسکیو ادارے 'این ایس ڈبلیو' کے چیف ایگزیکٹو اسٹیون پیرس کا حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ شینٹیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو شارک سے چھڑانے کے لیے اپنی سرف بورڈ سے شارک پر چھلانگ لگائی۔ جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ کو ساحل تک لانے میں کامیاب ہوئے۔

این ایس ڈبلیو کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد میکوری پورٹ پر واقع بیچز بند کر دیے گئے ہیں جب کہ ڈوئیل پر حملہ کرنے والی شارک کی نشان دہی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اب تک آسٹریلیا کے ساحلوں پر شارکس پانچ بار سیاحوں پر جان لیوا حملے کر چکی ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG