رسائی کے لنکس

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان


دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کا کپتان بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بنایا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کا کپتان بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بنایا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے۔ ان دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کا کپتان بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اس ٹیم میں صرف محمد عباس شامل ہیں جو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے دیگر ارکان میں رشبھ بینٹ اور جسپریت بمرا (بھارت)، ٹام لیتھ، کین ولیمسن اور ہینری نکولس (نیوزی لینڈ)، دیمتھ کرونا رتنے (سری لنکا)، جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، کیجی ربادا (جنوبی افریقہ) اور نیتھ لیون (آسٹریلیا) شامل ہیں۔

پاکستانی بالر محمد عباس
پاکستانی بالر محمد عباس

آئی سی سی نے بتایا ہے کہ ’ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘ کے کپتان بھی ویرات کوہلی ہی ہوں گے جب کہ ٹیم بھارت کے روہیت شرما، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا؛ انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو، جو روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس؛ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور افغانستان کے راشد خان پر مشتمل ہے۔

کھلاڑیوں کا اظہارِ مسرت

ویرات کوہلی نے دونوں فارمیٹ کی ٹیمز کا کپتان بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ سال میرے لیے بہترین ہے۔ میں نے ہمیشہ بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کی جس کے نتائج آج میرے سامنے ہیں۔"

انگلش ٹیم کے کیپٹن جو روٹ کا کہنا ہے کہ سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شمولیت ان کے لیے اعزاز ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی ٹیم میں اپنی شمولیت کو اعزاز قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG