رسائی کے لنکس

جنوبی افریقا کے ربادا، ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر


جنوبی افریقا کےابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ربادا نے انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقا کے22سالہ فاسٹ بولر کگیسو ربادا پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بولر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

جنوبی افریقا کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ربادا نے انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

ربادا نے دو اضافی پوائنٹس کے ساتھ عمران طاہر سے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن چھین کر انہیں دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے، جسے عالمی نمبر ایک بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈو پلیسی اور ہاشم آملا جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ انفرادی رینکنگ میں بھی 20بہترین بلے بازوں میں صرف دو پاکستانی بیٹسمین ہی جگہ بنا سکے ہیں۔

نوجوان بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں اور محمد حفیظ 20ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بولنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی شامل نہیں۔

اے بی ڈیولیئرزنمبر ایک بیٹسمین
بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ میں اے بی ڈیولیئرزنمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، بھارت کے ویراٹ کوہلی تیسرے، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھے، انگلینڈ کے جو روٹ پانچویں، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی چھٹے، پاکستان کے بابر اعظم ساتویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نویں اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی نئی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پہلے، جنوبی افریقا کے ہی عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن چوتھے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں، افغانستان کے محمد نبی آٹھویں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن نویں اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG