رسائی کے لنکس

آئی سی سی کی آفیشل ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کی آفیشل ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم کا انتخاب پانچ رکنی پینل نے کیا ہے اور ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کے موجودہ کپتان کین ولیم سن کو سونپی گئی ہے۔

نئی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے دو دو جب کہ بنگلادیش کا ایک کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہے۔

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے، جوروٹ، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر، بھارت کے اوپنر روہت شرما اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آئی سی سی آفیشل ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور الیکس کیری، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن بھی آئی سی سی کی آفیشل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، افغانستان اورجنوبی افریقا کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں حالانکہ غیر معمولی کارکردگی پر جن پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل ہونے کی توقع کی جارہی تھی ان میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیم آف ورلڈ کپ کچھ اس طرح ہے:

روہت شرما، جیسن رائے، جو روٹ، کین ولیم سن، بین اسٹوکس، شکیب الحسن، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوفرا آرچر، لوکی فرگوسن اور جسپرت بمراہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG