رسائی کے لنکس

محمد آصف، سلمان بٹ پر سے پابندی ختم


فائل
فائل

اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر 'آئی سی سی' کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو سنائی جانے والی سزا کی مدت یکم ستمبر کو ختم ہورہی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بالر محمد آصف پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔

'آئی سی سی' کی جانب سے بدھ کو جاری کیے جانے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر دونوں کھلاڑیوں کو سنائی جانے والی سزا کی مدت یکم ستمبر کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد وہ دو ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں پر 2011ء میں آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی ٹربیونل نے 2010ء میں لارڈز میں انگلینڈ کےخلاف کھیلے جانے والےٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ٹربیونل نےپاکستان کےنوجوان فاسٹ بالر محمد عامر پر بھی اسی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں کی سزاؤں کا اطلاق ستمبر 2010ء سے ہوا تھا۔

لیکن محمد عامر کی جانب سے اپنے جرم کے اعتراف اور آئی سی سی کے حکام ساتھ تعاون کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں کے نتیجے میں انہیں رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔

محمد عامر بھی دو ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے اہل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG