رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے بآسانی بنگلہ دیش کو ہرا دیا


آسٹریلیا کے ابتدائی بلے باز فنچ نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ ٹو کے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

منگل کو میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے باون گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے جب کہ کپتان مشفق الرحیم نے 36 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے انتہائی جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ ابتدائی بلے باز فنچ نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے جب کہ وانرر 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 17.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے بلے باز فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے جب کہ آسٹریلیا کی یہ پہلی فتح ہے۔

لیکن اس فتح سے بھی آسٹریلیا کا اس ٹورنامنٹ میں سفر یہیں تک محدود ہے کیونکہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی نکل چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG