رسائی کے لنکس

امام الحق کی انگلی میں فریکچر، دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے


فائل
فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے جس سے ان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

بدھ کے روز ان کی انگلی کا آپریشن متوقع ہے ۔ آپریشن کے باعث آسٹریلیا کے بعد شروع ہونے والی نیوزی لینڈکے خلاف سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

وہ جمعرات کو دبئی ٹیسٹ کے آخری دن فیڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور ان کی انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا ۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے آنے والی اطلاعات میں کہاجارہا ہے کہ زخمی ہونے کے سبب وہ مزید فیلڈنگ نہیں کرسکتے۔

اطلاعات کے مطابق امام الحق کی آسٹریلیا کے خلاف 16اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت ناممکن ہے ۔ امام الحق نے رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔

دبئی ٹیسٹ میں انہوں نے 124رنز بنائے تھے جن میں سے 76پہلی اور دوسری اننگز کے 48 رنز شامل ہیں۔

امام الحق کا آپریشن بدھ کو پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG