رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف


اسد شفیق کے آؤٹ ہوتے ہی کپتان سرفراز احمد نے 181 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 181 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ہے اور اس طرح آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے آج 45 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ ناٹ آؤٹ بیٹسمین امام الحق اور حارث سہیل نے مشکل وکٹ پر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں 65 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعی اسکور 110 رنز تک پہنچایا۔

امام الحق 48 رنز بناکر ہالینڈ کی گیند پر اُنہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلے ہی اوور میں حارث سہیل بھی پویلین لوٹ گئے۔ حارث کو 39 رنز پر لبوس چاگنے نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اسد شفیق اور بابر اعظم نے مل کر اننگز آگے بڑھائی لیکن 71 رنز کے اضافے کے بعد اسد شفیق 41 رنز بناکر لایون کی گیند پر مارش کو کیچ دے بیٹھے۔

اسد شفیق کے آؤٹ ہوتے ہی کپتان سرفراز احمد نے 181 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور پاکستان نے 280 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

XS
SM
MD
LG