رسائی کے لنکس

logo-print

عمران عباس اور عائزہ خان کا نیا ٹی وی سیریل ’تم کون پیا‘


عائزہ کچھ ہفتوں پہلے منعقد ہونے والے اسٹائل ایوارڈز میں ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری پر ’ٹی وی اسکرین کی بہتر ین اداکارہ‘ کا ایوارڈ جیت چکی ہیں، جبکہ عمران عباس حال ہی میں لندن سے کراچی لوٹے ہیں۔ وہ کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ کے لئے لندن گئے تھے

’میرا نام یوسف‘، ’الوداع‘، ’خدا اور محبت‘۔۔ جیسے کامیاب ٹی وی سیریل سے اپنی ایک علیحدہ پہچان بنانے والے اداکار عمران عباس اور ’پیارے افضل‘ کی سب سے ہٹ ایکٹریس عائزہ خان نے نیا سیریل ’تم کون پیا‘ سائن کرلیا ہے۔

عائزہ کچھ ہفتوں پہلے منعقد ہونے والے اسٹائل ایوارڈز میں ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری پر ’ٹی وی اسکرین کی بہتر ین اداکارہ‘ کا ایوارڈ جیت چکی ہیں، جبکہ عمران عباس حال ہی میں لندن سے کراچی لوٹے ہیں۔

عمران عباس بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ کے لئے لندن گئے تھے۔ شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے، پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے۔

’تم کون پیا‘ اسی نام سے اردو کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول سے ماخذ ہے جسے ماہا ملک نے لکھا اور یاسر نواز نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

سیریل کی کہانی ایک عورت کے گرد گردش کرنے والے رشتوں اور اس سے نازک احساسات کے گرد گھومتی ہے۔

XS
SM
MD
LG