رسائی کے لنکس

سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے ملک کو ذمہ دار ٹہرایا جا رہا ہے، عمران خان


عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ 5 جنوری 2018
عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ 5 جنوری 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ امریکہ 25 ارب ڈالر کے لیے ہمیں ذلیل کررہا ہے جب کہ نوازشریف 300 ارب روپے لے گئے ہیں۔

ملکی حالات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے ادارے مفلوج اور ان پر مافیا کا کنٹرول ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی کسی عدالت نے 25 سال تک لاڈلے کا کیس نہیں سنا۔ ملک کے ادارے مفلوج ہو چکے ہیں۔ مافیا نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ وزیر اعظم کا کام ملک کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے، جب آپ خود اپنی فوج کے خلاف باتیں کریں گے تو دنیا کے لیڈر تو آپ پر چڑھ کر آئیں گے۔ اسی لیے امریکی موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے اشرافیہ کو قرار دیتا ہوں۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ گوادر سے خیبر تک سب کو پاناما لیکس کا پتا چل گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس ملک کو تھوڑے سے لوگ بدنام کررہے ہیں۔ افغانستان کا امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جو افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG