رسائی کے لنکس

تامل ناڈو میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک


تامل ناڈو میں تانبا صاف کرنے کا پلانٹ، جس کے خلاف لوگوں کو شکایت ہے کہ اس سے آلودگی پھیل رہی ہے۔
تامل ناڈو میں تانبا صاف کرنے کا پلانٹ، جس کے خلاف لوگوں کو شکایت ہے کہ اس سے آلودگی پھیل رہی ہے۔

جنوبی بھارت میں واقع تا بنے کی ایک فیکٹری سے خارج ہونے والی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا جس سے 9 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ہزاروں مظاہرین نے تانبا پگھلانے کے پلانٹ’ سٹرلائٹ کاپر‘ کے خلاف جلوس نکالا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی وجہ سے زیر زمین پانی آلودہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوٹیکورین کے قصبے میں پولیس نے مظاہرین کو، جن کی تعداد تقریباً دس ہزار تھی، سرکاری دفاتر کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم نے مشتعل ہو کر پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس دوران کئی مظاہرین نے کئی کاروں کو الٹ کر انہیں آگ لگا دی۔

تامل ناڈو کے ایک اعلیٰ عہدے دار پالانی سوامی نے کہا ہے کہ پولیس لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدام کرنا پڑا جس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

دوسری جانب سٹرلائٹ کاپر کمپنی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسے اپنے پلانٹ میں توسیع کی اجازت دی جائے۔

بھارتی ٹیلی وژن چینلز پرکی رپورٹ میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 11 بتائی جا رہی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تامل ناڈو کی حکومت نے پولیس کی کارروائی کو حق بجا نب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس مشتعل ہجوم کا راستہ نہ روکتی تو صورت حال زیادہ سنگین ہو سکتی تھی۔

XS
SM
MD
LG