رسائی کے لنکس

اسموگ کا مسئلہ سارک کی سطح پر حل کرنا چاہیے، ماہرین


لاہور میں سموگ سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اپنے منہ ڈھانپ رکھے ہیں۔ 10 نومبر 2017
لاہور میں سموگ سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اپنے منہ ڈھانپ رکھے ہیں۔ 10 نومبر 2017

امریکی ریاست کیلی فورنیا کا شہر لاس اینجلس اس کی ایک مثال ہے جہاں اٹھارہ برس پہلے اسی طرح کی فضا پیدا ہو گئی تھی مگر اب اس پر قابو پایا جا چکا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے کئی شہر گہری دھند کی پیٹ میں رہے جس سے صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ کئی جان لیوا حادثات بھی ہوئے۔

ماحولیات کے ماہرین اس موسمی کیفیت کو سموک کا نام دیتے ہیں۔ گرد آلود دھند کی اس چادر کی وجہ سے حدِنگاہ بہت محدود ہو جاتی ہے اور سڑکوں پر آمدورفت میں دقت کے ساتھ ساتھ پروازیں بھی معطل کرنا پڑتی ہیں۔

وائس آف امریکہ نے اس کی روک تھام کے بارے میں ماہرین سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کہ ماحولیات کی تبدیلی اور فضائی آلودگی اس مشکل کا سب سے بڑا سبب ہے ۔

امریکہ میں ڈیلاوئیر یونیورسٹی کے انرجی اینڈ انوائرنمنٹ کے شعبے میں بلو اینڈ گولڈ ڈسٹنگوئیشڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم علی کہتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ مغربی ملکوں میں بھی موجود ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کا شہر لاس اینجلس اس کی ایک مثال ہے جہاں اٹھارہ برس پہلے اسی طرح کی فضا پیدا ہو گئی تھی مگر اب اس پر قابو پایا جا چکا ہے۔

پاکستان میں نیشنل فورم آن انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر نعیم قریشی نے اگرچہ ڈاکٹر علی سے اتفاق کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہری آبادیوں میں اضافہ اور درختوں کو بے دریغ کٹائی اس کا سبب بنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماحول کو صاف کرنے کا قدرتی ذریعہ اب میسر نہیں ہے۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔

پاکستان اور بھارت میں سموگ کا مسئلہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:29 0:00

XS
SM
MD
LG