رسائی کے لنکس

بھارت اور بنگلہ دیش حوالگی معاہدے پر کام کر رہے ہیں: وزیرِ اعظم


بھارتی وزیر آئظم من موہن سنگھ اور بنگلہ دیش کی وزیر آئظم شیخ حسینہ واجد
بھارتی وزیر آئظم من موہن سنگھ اور بنگلہ دیش کی وزیر آئظم شیخ حسینہ واجد

بھارت نے بنگلہ دیش کے 300طلبا کو وظیفے اور 250میگاواٹ بجلی دینے کے ساتھ ساتھ منی پور میں ڈیم کی تعمیر روکنے سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔


بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور منظم جرائم کی روک تھام سے متعلق تین معاہدوں پر دستخط کے بعد بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک حوالگی معاہدے پر کام کر رہے ہیں اور تبادلہٴ خیال جاری ہے۔

اُنھوں نے اِس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ بنگلہ دیش کی سرزمین کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ، بھارت کے تین روزہ دورے کے اختتام پر بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہی تھیں۔

بنگلہ دیشی وزیرِٕ اعظم نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون چاہتے ہیں اور اِس کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ۔

اُنھوں نے اجمیرشریف جا کر خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔ اِس موقعے پر اُنھیں امن و آشتی اور ترکِ اسلحہ کے تعلق سے باوقار اندھرا گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اُدھر بھارت نے بنگلہ دیش کے 300طلبا کو وظیفے اور 250میگاواٹ بجلی دینے کے ساتھ ساتھ منی پور میں ڈیم کی تعمیر روکنے سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے اِس اندیشے کے تحت کہ اِس سے اُس کی معیشت متاثر ہوگی، اِس ڈیم کی مخالفت کی تھی۔

شیخ حسینہ کے دورے کی سب سے اہم کامیابی بھارت سے ایک ارب ڈالر کے قرضے کی وصولیابی رہی۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی ملک کو پہلی بار اتنی بڑی امداد دی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ حسینہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا دورہ دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز سے عبارت ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG