رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ خسارے کے بعد بند، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ


بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ خسارے کے بعد بند، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ
بنگلہ دیش: اسٹاک مارکیٹ خسارے کے بعد بند، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے پیر کے روز مظاہرین کو متشتر کرنے کے لیے ان پر لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ یہ مظاہرہ اسٹاک مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑے پیمانے پر گرنے کے بعد کام بند ہونے پر ہوا۔

پیر کے روز ڈھاکہ کی اسٹاک مارکیٹ میں صبح کے سودوں میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں انڈکس نو فی صد تک گر گیا۔ جب کہ اتوار کے روز انڈکس میں 6.7 فی صد تک کمی ہوئی تھی۔ اس گروٹ نے سرمایہ کاروں کو احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے مجبور کردیا۔

تقریباً پانچ ہزار مظاہرین نے اسٹاک مارکیٹ کے گرد سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگائی اور وہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ وہ حکومت اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر چٹاگانگ کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں معطلی کے بعد وہاں بھی پرتشدد احتجاج ہوا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ کے انڈکس میں ہونے والی کمی ملک کی 55 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی کمی تھی۔

بنگلہ دیش کے سیکیورٹی اور ایکس چینج کمشن نے بینکاروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد کہا ہےکہ منگل سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG