ہفتے کو بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں دریائے گوداوری میں کشتی الٹ جانے کے ایک واقعے میں متعدد افراد غرقاب ہو گئے۔
آخری اطلاعات ملنے تک 15لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جب کہ مزید درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تفصیل کے مطابق کشتی میں 70سے زائد افراد سوار تھے جو گنجائش سے کافی زیادہ تھے، جس کے باعث کشتی قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ یہ افراد ایک مندر میں عبادت کے لیے جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق بچاؤ کے فوری کام کے آغاز کے باعث 30افراد کی جانیں بچا لی گئیں، جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک 15لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ تلاش کے کاموں میں کشتیوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
بھارت میں کشتی الٹنے سے 15 سے زائد مسافر ہلاک، درجنوں لاپتا

مقبول ترین
1